نوشکی میں پکنک منانے والے 6 نوجوان لاپتا

نوشکی (صباح نیوز) نوشکی زیارت میں پکنک منانے کے بعد نوشکی سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان درینگڑھ سے لاپتہ ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نوشکی سے لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کا تعلق جمعیت علما اسلام کے صوبائی کنوینر مولانا منظور احمد مینگل کی فیملی سے بتایا جاتا ہے۔ نوشکی مولانا منظور احمد مینگل کے مطابق درینگڑ ھ تک موبائل رابطہ کے بعد رابطہ نہیں رہا۔ نوشکی دودن گزرنے کے باوجود مغویوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نوشکی 6 نوجوان گاڑی سمیت لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں