گوادر سے لاپتا عظیم دوست کی بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا اعلان

کوئٹہ (پ ر) بلوچ وائس فار جسٹس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے گوادر سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے عظیم دوست بلوچ کی جبری گمشدگی کو 9 سال مکمل ہونے پر ایکس 3 جولائی 2024 کو شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ایکس پر ایک اگاہی مہم چلائی جائے گی۔ بیان میں سیاسی و سماجی افراد، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں و سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے مہم میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں