بلوچستان میں 3ہزار کے قریب والدین کا بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں اب تک پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری تقریبا 3000 والدین رپورٹ ہوئے ہیں( نجی ٹی وی) کے مطابق سات روزہ پولیو سے بچا مہم کا آج آخری روز تھا۔ 16اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا 98 فیصد ہدف حاصل کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔مہم میں 9 لاکھ51 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین پلانے کاہدف مقرر تھا۔حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں اب تک پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری تقریبا 3000 والدین رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں