گڈز ٹرک ٹرانسپورٹروں کا احتجاج، خضدار میں مرکزی شاہراہ بند، مال بردار گاڑیوں کو روک دیا

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدارگڈز ٹرک ٹرانسپورٹ اونریونین ایسوسی ایشن نے بلوچستان کے دیگرشہروں کی طرح سندھ اور پنجاب اورموٹروے پولیس کی بلوچستان کے ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ انسانیت سوز ظلم وزیادتی اورناجائز بھاری بھرچالان اوربلاجواز ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آراور گاڑیوں کو تھانوں میں بندش کے خلاف زیریوائنٹ خضدار سے ٹرک ٹرانسپورٹ اونرایسوسی ایشن خضدارکے عہدداروں نے مرکزی شاہراہ پر احتجاجی کیمپ لگاکر دھرنا دیااور بلوچستان سے سندھ اور پنجاب کیلئے سامان اور سبزی لے جانے والوں گاڑیوں کو روک دیا اور تمام مال بردارگاڑیوں کو شاہراہ سے گزرنے نہیں دیا جارہا، جس کی اہم وجہ ٹرک ڈرائیوروں کو ملک کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں 50 ہزارتک بھاری جرمانہ کرکے انکی بدترین تذلیل کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہارٹرک ٹرانسپورٹ یونین اونرایسوسی ایشن خضدارکے صدر عبدالمالک بلوچ، نائب صدر حاجی رحیم بخش جنرل سیکرٹری محمد ایوب پندرانی، ممبران عبدالرسول محمد انور عرفان احمد عبدالرحیم، علی بخش علی مراد عبدالستار ودیگر عہدیداروں نے احتجاجی کیمپ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک کی معیشت کو چلانے والے ٹرانسپورٹر ہیں مگرہرجگہ انکی تذلیل کی جارہی ہے، خاص کر پنجاب اورسندھ پولیس بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم وزیادتیاں کی جارہی ہیں ایک طرف پنجاب اورسندھ میں پولیس کی بھتہ خوری ایک عام رواج بن چکاہے دوسری طرف ٹرک گاڑیوں کو 17 ٹن سامان اٹھانے کی اجازت دی گئی ہے اس سے گاڑیوں کا خرچہ برابر نہیں ہوتے ہے جب کہ گاڑیوں میں زیادہ مال ڈالا جاتا ہے تو اس کیلئے پولیس والے گاڑی ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے ان سے بھاری جرمانہ وصول کی جاتی ہے پنجاب سندھ پولیس اور موٹروے پولیس کی اس ظلم وزیادتی کے خلاف پورے بلوچستان میں ٹرک ٹرانسپورٹ اونرایسوسی ایشن کے عہداران سراپااحتجاج ہے اور اپنے گاڑیوں کو روڈ پر کھڑی کرکے پنجاب اور سندھ کیلئے سامان اورسبزی لے جانے کیلئے کسی کو نہیں چھوڑیں گے جب تک پنجاب اور سندھ پولیس کو لگام نہیں ڈالیں گے اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گی انہوں نے مزید کہا گاڑی مالکان کی احتجاج روڈ پر جاری ہے اور ہر جگہ کیمپ لگاہوا ہے تمام مال بردار گاڑیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ سبزی اور سامان لے جانے سے گریزکریں اور سب ملکر اپنے احتجاج کو کامیاب بنائیں آخر میں انہوں نے صدر پاکستان, وزیراعظم پاکستان, چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعلی بلوچستان ودیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کےساتھ ناورارویہ اور انکی ناجائز تذلیل کو فوری بند کی جائے پنجاب اورسندھ پولیس کی ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ ظلم کرنے سے روکیں بصورت دیگر ہماری احتجاج اس سے زیادہ سخت ہوگی جسکی تمام تر زمہ داری پنجاب اور سندھ پولیس پر عائدہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں