بل گیٹس نے ٹیسلا کیخلاف مزید اقدامات کیے تو انہیں ختم کردوں گا، ایلون مسک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو ٹیسلا کے حصص خرید کر فروخت کرنے کی صورت میں دھمکی دے دی۔ حصص کی اس طرح کی خرید و فروخت کے لیے شارٹ سیلنگ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور بل گیٹس کچھ عرصے قبل ایسا کرچکے ہیں۔ ایلون مسک نے بل گیٹس کو انتباہ کیا کہ اگر وہ ٹیسلا کے خلاف مزید اقدامات کریں گے تو وہ انہیں ختم کر دیں گے۔ بل گیٹس اور ایلون مسک کے درمیان اس حوالے سے 2022 میں اختلاف اس وقت سامنے آیا تھا جب ایلون مسک کو یہ معلوم ہوا کہ بل گیٹس نے ٹیسلا کے 50 کروڑ ڈالر کے حصص فروخت کردیے۔ ایلون مسک نے بل گیٹس پر الزام عائد کیا کہ اس رقم کے ذریعے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی ٹیسلا کے حصص کی قیمت گرانا چاہتے ہیں۔ یہ الزام عائد کرنے کے بعد ایلون مسک نے بل گیٹس کی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مہم میں حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں