خطے میں استحکام کا حل صرف فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے ،سعودی وزیر خارجہ

ریاض(صباح نیوز)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کا حل صرف فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے ، غزہ جنگ نے تنازعہ فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا، خودمختارفلسطینی ریاست کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اپنے بیان میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ جنگ نے تنازعہ فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا، خودمختارفلسطینی ریاست کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہم بین الاقوامی نظام کے قوانین کے نفاذ پر زور دیتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں قیام امن تک فلسطینی ریاست کے قیام کاخواب پورا نہیں ہو سکتا،خطے میں استحکام کا حل صرف فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔
Load/Hide Comments