کوئٹہ ،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
Load/Hide Comments


