پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 7 ارب ڈالر فنڈ سہولت قرض پروگرام کا معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 7ارب ڈالر کا توسیع فنڈ سہولت قرض پروگرام پر اسٹاف سطح کا معاہدہ ہو گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کو دیے جانے والی ٹیکس مراعات اور فوج کی زیر قیادت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی نگرانی میں عمل میں لائے جانے والے منصوبوں پر منافع کی ضمانت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مالیاتی معاہدے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے اور صوبوں نے اسٹاف لیول معاہدہ کرنے میں ہماری مدد کی ہے، بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو فنڈ کی مشاورت سے طے کیا جا رہا ہے، ہم فنڈ اور اپنے دو طرفہ اور کثیرالطرفہ قرض دہندگان کے تعاون سے اس محاذ پر مشترکہ طور پر پیش رفت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں