حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 00 پیسے فی لیٹر اضافہ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرول ، ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانےکانوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں