بنکاک میں ہوٹل کے کمرے سے 6 غیر ملکی سیاحوں کی لاشیں برآمد

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لگژری ہوٹل کے کمرے سے 6 غیر ملکی سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تمام افراد ممکنہ طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں ایک ویتنامی نژاد امریکی شہری بھی شامل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لگژری ہوٹل میں سیاحوں کی موت سے سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہے۔ تھائی حکومت کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے تمام ایجنسیوں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے تاکہ سیاحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں