خاران، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا

خاران (نمائندہ انتخاب )نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ظہور نوشیروانی نامی نوجوان جانبحق،تفصیلات کے مطابق خاران شہر جنگل روڑ زم زم ہوٹل کے قریب واقع دوکان میں نامعلوم افراد نے گُھس کر ظہور احمد نوشیروانی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جانبحق ہوگئے فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور پولیس نے جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ کر تحقیقات اور ملازمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں