برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی
کوئٹہ ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںپر ترقیاتی کام اور بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ کاکام کیاجارہاہے۔ اس سلسلے میں مختلف گرڈاسٹیشنوںسے20جولائی اور 21جولائی کو (روزانہ)صبح 7بجے سے دن 12بجے تک عارضی طورپربجلی بندرہے گی ۔جن میں کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvسورج گنج بازار،اسٹیڈیم، بروری روڈ، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، پی اے ایف، ملک پلانٹ، جی او آر، شہبازٹاون، جناح ٹاون فیڈرشامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ سریاب گرڈاسٹیشن کے اے ون سٹی، کرانی، واسا، غازی، ہزارہ ٹاون، جڑسا، سریاب ون ، سریاب ٹو، گرڈکالونی، اولڈلیاقت بازار، اولڈاور نیو جان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، سرکی روڈ،منی مارکیٹ، چلتن، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرزشامل ہیں جن سے صبح7بجے سے دن12بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ اس کے علاوہ 20جولائی اور21جولائی کو مری آبادگرڈاسٹیشن کے طوغی روڈ،گلستان روڈ، سٹی، کانسی ون، سید آباد، لیاقت بازارایکسپریس اور سرینا فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، ادیان، داریم،کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، دوستین، عمر، چشمہ، تکاتواور واسافیڈروں سے بھی صبح 7بجے سے دن12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میںعارضی بجلی بندش پرمتعلقہ صارفین سے زحمت کےلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔


