ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا

واشنگٹن (این این آئی ) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 17 سالہ کائی ٹرمپ نے بدھ کو ریپبلکن نیشنل کنونشن میں اسٹیج پر تقریر کی جہاں ان کے دادا ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔اس موقع پر کائی ٹرمپ نے کہا کہ میرے نزدیک وہ ایک عام سے دادا ہیں جو ہمیں ہمارے والدین کے نہ ہونے پر ٹافیاں اور سوڈا دیتے ہیں، وہ ہمیشہ جاننا چاہتا ہیں کہ ہم اسکول میں کیسی پڑھائی کر رہے ہیں۔کائی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دادا مجھے اسکول کے دوران فون کر کے مجھ سے میرے پسندیدہ کھیل گالف کے بارے میں پوچھتے ہیں، مجھے ان کو بتانا پڑتا تھا کہ میں اسکول میں ہوں اور میں آپ کو بعد میں فون کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں