خضدار، گھر سے 4 افراد لاپتہ، فائرنگ سے خواتین سمیت متعدد افراد زخمی، شاہراہ احتجاجاً بند

خضدار(نمائندہ انتخاب)بلوچستان کے علاقے خضدار میں گھر سے 4 افراد کو لاپتہ کر دیا گیا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ سے 3 خواتین سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں احتجاجاً شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ گریشہ کے علاقے کوچہ یونین کونسل گونی میں گھر میں گھس کر چار افراد کو لاپتہ کر دیا گیا، شاہ جان ولد سلیم جان، گوہر دین ولد خیر جان، محمد جان ولد لعلِ بخش، معیار ولد لعل بخش، محمد عارف ولد عبد الرحمٰن، منیر احمد ولد صبرو ساجدی کو لاپتہ کر دیا گیا۔ لواحقین کے مطابق فائرنگ سے لعل بخش ولد ابرہیم اور صبرو ولد حمل کے گھروں میں موجود تین خواتین زخمی ہوئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس دوران گھروں میں موجود دو موٹر سائیکل، سامان اور دو لاکھ روپے رقم اور آٹھ عدد موبائل اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ گھر میں تھوڑ پوڑ کی گئی اور سولر سسٹم کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا گیا۔واقعے کے خلاف لواحقین نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مل کر گریشہ گری تا بڑو نال شاہراہ کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں