چلی میں 7.3 شدت کا زلزلہ

سنتیاگو(صباح نیوز)چلی کے شمالی علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں ہل گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔زلزلے کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔چلی کے دارالحکومت سانتیاگو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاہم فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ صبح 8:32 بجے مقامی وقت پر آیا۔ اس کے نتیجے میں متعدد آفٹر شاکس محسوس کئے گئے، جن میں سے کچھ کی شدت 5 سے زیادہ تھی۔زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچاتاہم کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت خوفناک تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر رہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے دور رہیں۔