دشت سے چوری ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 4 موٹر سائیکلیں برآمد
دشت(یو این اے )ڈپٹی کمشنرمستونگ سید سمیع اللہ آغا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت جاوید احمدکرد کی نگرانی ایس ایچ او لیویز تھانہ دشت میرعبدالمالک کرد ،نائب رسالدار اخترمحمدبنگلزئی ،نائب رسالدار محمدرحیم رودینی،نائب رسالدار عبدالرسول بنگلزئی ، دفعہ دار شادی خان بنگلزئی ،دفعہ دار عبدالمنان ،ہیڈ محرر کفایت اللہ،محرر نثاراحمد،انویسٹی گیشن آفسر محمد رفیق جتک، ریڈرSHO محمدکریم و دیگر ملازمان کے مخبرخاص کے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دشت تیرہ میل بھٹہ میں چھاپہ مارکر پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چار عدد موٹرسائنکل برآمد کرلی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دشت جاوید احمد کرد نے ہمراہ ایس ایچ او میرعبدالمالک کرد نائب رسالدار اخترمحمد بنگلزئی و دیگر کے لیویزتھانہ دشت میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ دشت لیویز فورس نے مخبرخاص کے اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دشت تیرہ میل اینٹ بھٹوں پہ چھاپہ مارکر پانچ ملزمان گرفتار کرکے انکے قبضے سے چوری شدہ چارعدد موٹرسائیکل برآمد کرلیے ہیں ملزمان کا تعلق دشت سے نہیں بلکہ دوسرے شہروں سے ہے جوکہ گرمیاں گزارنے کے بہانے یہاں آکر چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتیں کرتے ہیں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متع وقہ ہے اسسٹنٹ کمشنردشت جاوید احمدکرد کا کہنا تھا کہ علاقہ کے امن وامان اور دشت میں آنے والے مسافروں سمیت علاقہ مکینوں کے جان ومال کی حفاظت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائےگی اورامن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلاکر اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا یہ کامیاب کاروائی کا کریڈٹ خاص کر ایس ایچ او لیویز تھانہ دشت میر عبدالمالک کرد۔نائب رسالداران ودیگرملازمان کو جاتا ہے۔اور انہوں نے امن وامان میں خلل ڈالنے والوں اور چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی امن وامان میں خلل اور چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے اسسٹنٹ کمشنر دشت نے مذید کہاہے کہ دشت کی آبادی کا آدھے حصہ دوسرے شہرں سے آنے والوں کا ہے جو یہاں گرمیاں گزارنے آتے ہیں جن میں کچھ افراد چوری کی وارداتیں کرکے علاقے کے امن وامان کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں جنہیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔


