جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان دنیا کی منفرد جنگ شروع

لندن (صباح نیوز)جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان دنیا کی منفرد جنگ شروع ہوگئی ہے اس جنگ میں شمالی کوریا نے حملہ کر کے جنوبی کوریا ئی علاقے میں کچرا پھنک دیا ہے جبکہ جواب میں جنوبی کوریا نے سرحد پر لاوڈ اسپیکر نصب کر دیے ہیں ،لاوڈ اسپیکروں سے شمالی کوریا والوں کو دھمکی دی جارہی ہے اور برا بھلا کہا جارہا ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان اس کشیدگی کو کچرا بالون کشیدگی’ کا نام دیا ہے ۔جنوبی کوریا مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچرا بالونوں کے جنوبی کوریا میں دخول کے، سرحدی علاقوں میں لاوڈ اسپیکر نصب کر کے شمالی کوریا کے لئے "پروپیگنڈہ نشریات” دی گئی ہیں۔ بیان میں کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے کچرا بھیجنا جاری رکھا تو جنوبی کوریا کی فوج بھی اس کا موزوں جواب دیتی رہے گی۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں موجود شمالی کورین پناہ گزینوں اور ایکٹیوسٹوں نے، پیانگ یانگ انتظامیہ پر تنقیدی تحریروں والے کتابچوں اور اشتہاروں سے بھرا ایک بڑا بالون شمالی کوریا روانہ کیا تھا۔ اس کے جواب میں شمالی کوریا ماہِ مئی کے اواخر سے 2 ہزار سے زائد کچرا بالون جنوبی کوریا روانہ کر چکا ہے۔شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان کی ہمشیرہ کم یو۔جونگ نے 16 جولائی کو جاری کردہ بیان میں جنوبی کوریا پر، پیانگ یانگ انتظامیہ کے خلاف تنقیدی اشتہار اور کتابچے بھیجنے کا الزام لگایا، اس کاروائی کو "گندا کھیل” قرار دیا اور کہا تھا کہ "جنوبی کوریا کو اس کا بدل چکانے کے لئے تیار رہنا چاہیے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں