تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا معاہدہ، ترکیہ بحری فوج صومالیہ بھیجے گا

انقرہ(صباح نیوز) ترکیہ نے تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کی غرض سے صومالیہ کے پانیوں میں بحری فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب رجب اردگان نے پارلیمان میں ایک تحریک جمع کروائی جس میں صومالیہ اور اس کے پانیوں میں ترک فوج تعینات کرنے کی اجازت مانگی ہے۔اس تحریک سے ایک روز قبل ترک وزیر برائے توانائی نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈرو کاربن معاہدے کے تحت تیل و گیس کی تلاش کے لئے ترکیہ اپنا ایک تحقیقاتی بحری جہاز صومالیہ کے پانیوں میں بھجوائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں صومالیہ کے وزیر دفاع کے دورہ انقرہ کے دوران ترکیہ اور صومالیہ نے دفاعی اور معاشی تعاون کے لئے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں