بنگلہ دیش ،سپریم کورٹ کا کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد روکنے کا حکم

ڈھاکہ (صباح نیوز)بنگلہ دیش میں طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم پر ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والے فوجیوں کے بچوں کے لئے 5 فیصد کوٹہ رکھا جائے۔ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔
Load/Hide Comments