یو اے ای میں احتجاج کرنے والے3بنگلہ دیشی شہریوں کو عمر قید53 کو دس سال قید کی سزا

دبئی (صباح نیوز) متحدہ عرب امارات نے زیر حراست بنگلہ دیشی شہریوں کو جیل بھیج دیا ہے۔ جنہوں نے امارات میں اپنی حکومت کی میرٹ پر ملازمتیں دینے کے بجائے کوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتیں اپنے لوگوں میں بانٹنے کی پالیسی کے خلاف امارات کی گلیوں میں احتجاج کیا تھا ۔ امارات میں یہ احتجاج جمعہ کے روز کیا گیا تھا۔امارات پولیس نے احتجاج کو سختی سے دبا دیا اور درجنوں بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے بنگلہ دیش میں یہی احتجاج کرنے پر حسینہ واجد کی حکومت نے ایک ہفتے کے اندر اندر ان احتجاجی طلبہ کو تقریبا163 کو فائرنگ سے ہلاک کر دیا تھا۔جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں بنگلہ دیشی حکومت کی ہدایت پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے کئی رہنماں کو بھی حراست میں لیا ہے۔ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی پندرہ سال سے چلی آرہی حکومت نے پھانسی چڑھانے کے علاوہ جیلوں میں ڈالا ہے۔تاہم امارات پولیس نے متعدد دفعات کے تحت ان گرفتار کیے گئے بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف تحقیقات کیں ، عدالت نے ان میں سے 57 کو پیر کے روز جیل بھیج دیا گیا ہے۔امارات میں یہ مظاہرین اپنے ملک کی میرٹ کے خلاف بنائی گئیں پالیسی کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی لیے سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے۔پیر کے روز امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے بتایا ہے۔ان 57 میں سے تین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ باقی 53 کو دس سال قید جبکہ ایک کو 11 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہو سکتا ہے کہ سزا بھگتنے کے بعد ان سزایافتگان کو ‘ڈی پورٹ ‘ کر دیا جائے۔اماراتی پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف جمعہ کے روز گرفتاری کے فوری بعد مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں