عراق، تخریب کاری میں ملوث 10 ملزمان کو سزائے موت دیدی گئی

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں تخریب کاری کے جرم میں 10 ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 10 عسکریت پسندوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں سزائے موت دی گئی۔ ان عسکریت پسندوں پر داعش سے تعلق رکھنے اور سنگین دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ عراق میں اپریل میں بھی 11 تخریب کاروں کو سزائے موت دی گئی تھی، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments