فرانس میں اولمپکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی پر مشتبہ شخص گرفتار

پیرس (صباح نیوز) فرانس میں اولمپکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی پر مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، گرفتار شخص اولمپکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔فرانس کی انسداد دہشت گردی فورس نے 18 سالہ نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں