پرامن احتجاج کو روکنے کیلئے پرتشدد کارروائیاں کی جارہی ہیں، سمی دین بلوچ

کراچی (پ ر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جنرل سیکرٹری سمی دین نے کہا ہے کہ ہیومن راٹس کمیشن پاکستان کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کو کراچی میں پولیس نے پانچ گھنٹے تک بے جا حراست میں رکھ کر مختلف الزامات اور غیر متعلقہ سوالات پوچھے جس میں گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام 28 جولائی کو ہونے والی بلوچ راجی مچی کے بارے میں پوچھ گچھ کرکے تنگ کرنے اور بلوچ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کیسز سے دور رہنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کی کارروائیوں سے واضح ہے کہ ریاست ایک پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے پرتشدد کارروائیوں پر اتر آئی ہے، اسد اقبال بٹ کو زیر حراست رکھنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں