پشاورمیں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کی پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ،جوابی کارروائی پر شدت پسندفرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور شمشتو پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے شدت پسندفرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے شمشتو پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


