26 سالہ ندی کو سالبنان کی ملکہ حسن منتخب ہوگئیں

بیروت(این این آئی )لبنان نے سال 2024 کے لیے 26 سالہ ندی کوسا کو ملکہ حسن منتخب کیا ہے۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق بیروت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ندی کو ملکہ حسن قرادیا۔متاثر کن خواتین کی کہانیوں کو اجاگر کرنا اس تقریب کا بنیادی موضوع تھا۔ اس تناظر میں ایک جیوری کا انتخاب کیا گیا تھا جو خصوصی طور پر خواتین پر مشتمل تھا۔ کمیٹی میں مسیونیورس برائے سال1971 جارجینا رزق، صحافی ریا ابی راشد، اداکارہ رزان جمال اور ماڈل نور عریضہ شامل تھیں۔ اس تقریب کے لیے سٹار ایلیسا کو بطور مہمان چنا گیا۔ اس دوران تمام گیت خواتین کی آوازوں میں گائے پیش کیے گئے۔انتخابی تقریب میں یونیورسٹی کی ڈگری ہولڈر لڑکیوں سمیت 15 خواتین نے حصہ لیا۔ پہلا رنر اپ ٹائٹل 19 سال کی سارہ لینا بوجودہ کو دیا گیا، جب کہ دوسرے رنر اپ کا ٹائٹل 25 سالہ غایل بالیان کے حصے میں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں