سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹرز پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو سخت احتجاج کیا جائے گا، ڈاکٹر یاسر اچکزئی
کوئٹہ؛ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے صوبائی حکومت کو 24گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹرز پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو سخت احتجاج کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا کہ آج پھر سول ہسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، تشویشناک حالت میں ایک مریض لایا گیا جو دم توڑ گیا، نامعلوم افراد نے سول اسپتال میں ایم ایس اور ڈاکٹر زپر حملہ کیا، اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور واڈ زمیں موجود ڈاکٹرز کو زدوکوب کیا گیا، صدر ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ 3سے 4 گھنٹے تک مسلح افراد اسپتال میں موجود رہے لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو بائیکاٹ سمیت سخت احتجاج کرینگے، اگر ڈاکٹرز ایسے ہی عدم تحفظ کا شکار رہے تو آئندہ سریس مریضوں کو داخل کرانے سے انکار کیا جائیگا۔


