سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق‘لواحقین کا احتجاج

کوئٹہ:سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق‘لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ 2ڈاکٹرز آپس میں جھگڑتے رہے کہ یہ مریض میرا ہے آپریشن میں کروں گاجس کی وجہ سے ڈاکٹرز کے آپس کی جھگڑے کے باعث ہمارا مریض دم توڑ گیاہے ڈاکٹرز کے لالچ کی وجہ سے ہمارے والد انتقال کرگئے ہیں ڈی ایم ایس نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے سرجیکل وارڈ بند کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سول ہسپتال کوئٹہ میں لائے گئے سریس مریض کی انتقال پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ ہم نے اپنے مریض کو سول ہسپتال لایا جس کی دماغ کی رگ پھٹ گئی تھی اور اس دوران ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے نجی اسپتال میں آپریشن کرنے کو کہا،انہوں نے الزام عائد کیاکہ 2ڈاکٹرز آپس میں جھگڑتے رہے کہ یہ مریض میرا ہے آپریشن میں کروں گا، دونوں ڈاکٹرز نجی اسپتال میں خود علاج کرنے پر بضد تھے،بعدازں ڈاکٹرز کی جانب سے ہمیں نجی ہسپتال میں علاج کاکہنے لگے اورڈاکٹرز کے آپس میں جھگڑے کے باعث ہمارا مریض دم توڑ گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ کے پاس گئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا تو ایم ایس نے بتایاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کہنے پر سرجیکل وارڈز بند کردئیے گئے ہیں ہمارے پاس یہ اختیار نہیں،ملک کے دیگر صوبوں میں سرجیکل وارڈز کھلے ہیں،مریض 9بجے لایا ہے لیکن 5بجے تک وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا ڈاکٹرز کی غفلت سے ہمارا والد انتقال کرگئے،پولیس تین گھنٹے سے بیٹھے کارروائی نہیں کررہی ہے اور نہ ہی ایف آئی آر درج کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں