اوتھل، ڈیوٹی پر مامور 10 لیڈی کانسٹیبل کی گرمی اور حبس کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی

اوتھل (این این آئی) اوتھل سے تقریباً 120 کلومیٹر دور کوسٹل ہائی وے اگورکے مقام پر ڈیوٹی پر مامور 10لیڈی کانسٹیبل کی شدید گرمی،حبس کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی جن میں سے 2 لیڈی کانسٹیبل کو آرمی ہیڈکوارٹر کوارٹر میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ 8لیڈی کانسٹیبلان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل 1122کی ایمبولینس کے ذریعے پہنچایا گیا لیڈی کانسٹیبلان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں وہاں نہ واش روم کی سہولت دی گئی اور نہ ہی پانی کا اہتمام کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم پینے کے لئے بھی اپنے پیسوں پر پانی خرید کر پیتی تھی اور کھا نے کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا ا±نہوں نے کہا رہائش کے لئے بھی کوئی اچھا بندوبست نہیں تھا اور شدید گرمی اور ہیٹ ویوکی لہر کی وجہ سے ہماری طبیعت خراب ہو ئی لیڈی کانسٹیبلان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کو پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ سے لایا گیا ہے اور ہمیں وہاں پر بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے آئی جی بلوچستان پولیس سے اپیل کی ہے کہ ہمیں اس شدید گرمی کے موسم میں تمام سہولیات فراہم فراہم کی جائیں 2لیڈی کانسٹیبلان میں فائزہ اور طاہرہ کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ثمینہ مریم ،سحرش فاطمہ شکیلہ فردوس فضیلہ اور شائستہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں