دہشتگردی کیخلاف ملکر اقدامات کیے، احتجاج کرنیوالوں کو گوادر میں منصوبوں کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے، چینی قونصل جنرل
کراچی (انتخاب نیوز) چین کے قونصل جنرل یانگ یو ڈونگ نے کہا ہے کہ گوادر میں کچھ سیاسی پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں، ان لوگوں کو وہاں چلنے والے پروجیکٹس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں چینی قونصل جنرل یانگ یو ڈونگ کا کہناتھاکہ سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کا سبب ہوگا، پاک چین مثبت تعلقات بین الاقوامی سطح پر بھی تبدیلی کا باعث ہیں اور بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدارنہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین نے مل کردہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے سے ہی پاک چین تعلقات پروان چڑھے ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، سیاسی طور پر دونوں ملکوں کی مکمل ہم ا?ہنگی اور اعتماد ہے۔چینی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے پاکستان اور چین کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ منصوبے میں چین نے سرمایہ کاری کی ہے، یہ منصوبہ جلد تکمیل تک پہنچ جائےگا، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا۔گوادر کی صورتحال پر یانگ یوڈونگ کا کہناتھاکہ گوادر میں کچھ سیاسی پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں، ان لوگوں کو وہاں چلنے والے پروجیکٹس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے، دھابیجی اکنامک زون پر کام چل رہا ہے، یہاں چلنے والے پروجیکٹس اہمیت کے حامل ہیں۔


