مدارس کے حوالے سے عسکری اداروں میں غلط فہمیاں ہیں، مفتی تقی عثمانی

کراچی(آئی این پی ) معروف عالم دین اور صدر اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان و وفاق المدارس عربیہ پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدارس کے حوالے سے عسکری اداروں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔اپنے اجلاس میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پچاس فیصد مدارس کے بارے میں پتہ نہ ہونا کہ انہیں کون چلا رہا ہے ، یہ سوال وہ کررہے ہیں جو زمین کے اندر سرنگوں کا پتہ لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے عسکری اداروں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔مفتی اعظم پاکستان نے کہا کہ مدارس کی آزادی ، تحفظ ، سلامتی، خودمختاری کےلئے ایک پیج پر ہیں، اس کےلئے نہ ہمیں کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی ہم اس سے پیچھے ہٹیں گے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دینی مدارس کے تحت رجسٹریشن کا عمل بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں