بلوچستان کی بیورو کریسی بے لگام ہوچکی ہے، کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر کہا ہے کہ بلوچستان کی بیورو کریسی بے لگام ہوچکی ہے جو کرتے ہیں جیسا کرتے ہیں ان سے کوئی جواب طلب نہیں کرسکتا کیونکہ ان کو طاقت ور حلقوں کی پشت پناہی حاصل ہے، ان کو سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے میرا عوامی کام کرنے کے بجائے مجھے کمرے سے باہر نکلنے کو کہا، اس ایوان کے توسط سے کہتی ہوں کہ بلوچستان کی روایت ہے کہ کوئی بھی جنگ ہو جہاں خاتون بھی جائے تو قتل کا خون بھی معاف کردیا جاتا ہے اور بلوچستان میں خواتین کا احترام دیتے ہیں سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے مجھے بحیثیت رکن اسمبلی اپنے کمرے سے باہر نکال کر میرے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید نواب اکبر بگٹی نے کہا تھا کہ کہتے ہیں کہ ہماری جنگ میںخواتین مستثنیٰ ہوتی ہیں لیکن اگر ایسے بے لگام لوگ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کریں تو میں سمجھتی ہوں کہ بلوچستان کی روایت کو روندھنے کے مترادف ہے، اپنی بدمعاشی دکھاتے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، میڈم اسپیکر آپ سیکرٹری کو اسمبلی میں طلب کر کے ان سے جواب طلب کرے اور میں اسمبلی اجلاس سے واک آﺅٹ کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں