چوری ڈکیتی و بدامنی کیخلاف ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان
نصیرآباد (یو این اے ) ڈیرہ مراد جمالی سٹی سمیت نصیرآباد میں آئے روز چوری ڈکیتی ، گن پوائنٹ پر نقدی ،موٹر سائیکلز ،موبائلز چھیننے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور علاقے میں بد امنی کے خلاف۔ ایم کیو ایم بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر میر امداد حسین مری نے ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا جبکہ وحدت المسلمین بلوچستان کے صوبائی سیاسیات سیکرٹری سید قادر شاہ،اور سید بہار شاہ سمیت دیگر نے احتجاجی کیمپ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ میر امداد حسین مری نے سید قادر شاہ ،سید بہار شاہ ، ،غلام نبی مینگل، مزمل حسین مری ودیگر کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مختلف مارکیٹوں میں جاکر دکانداروں کو شہر میں بدامنی کے خلاف احتجاجی کیمپ کامیابی کے لیے دعوت دی اور شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے جبکہ کاروباری حضرات کی طرف سے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر ایم کیو ایم بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر میر امداد حسین مری نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کے کاروباری حضرات تاجر برادری سمیت عام شہری غیر محفوظ ہوکر رہے گئے ہیں ۔ آئے روز چوری ڈکیتی کے واردات بڑھتے جارہے ہیں ۔مگر نصیرآباد پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی احتجاجی کیمپ لگائی جائے گی ۔جوکہ نصیرآباد میں امن امان کی بحالی اور شہریوں سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے نقدی ،موبائل فونز ،موٹر سائیکلز سمیت دیگر سامان کی واپسی تک جاری رہے گی۔


