اسرائیل کے سامنے مسلم دنیا کمزور نظر آرہی ہے ،او آئی سی کانفرنس نہ بلانا حکومت کی ناکامی ہے،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گو ہر نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں بھی غیر مسلم ممالک لے کر گئے، اسرائیل کے سامنے پوری مسلم دنیا کمزور نظر آرہی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ فلسطین میں ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں، قرارادوں سے کچھ نہیں ہوگا، ہمیں یہ دیکھناہوگا کہ کیا اسرائیل زیادہ مضبوط ہے یا مسلم دنیا کمزور ہے؟۔انہوںنے کہا کہ میرے خیال میں مسلم دنیا زیادہ کمزور ہے، اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں بھی غیر مسلم ممالک لے کر گئے، اسرائیل کے سامنے پوری مسلم دنیا کمزور نظر آرہی ہے، آج تک عالم اسلام اسرائیل کو منہ توڑ جواب نہیں دے سکا، مسلم دنیا آج تک اسرائیل کو عالمی عدالت میں نہیں گھسیٹ سکی ،بیرسٹر گوہر نے او آئی سی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کی کانفرنس نہ بلانا موجودہ حکومت کی ناکامی ہے، اسرائیلی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ا نہوںنے کہا کہ ہمیں صرف اسرائیل کے خلاف یکجہتی کی ضرورت نہیں لیکن جب آپ اپنوں کو ہی نا جوڑ سکیں تو اسرائیل کے خلاف کیا بلاک بنائیں گے؟ موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہم پارلیمان میں بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں