صدر آصف زرداری کا بارشوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے حالیہ بارشوں میں ملک کے مختلف حصوں میں جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہا رکیا ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بارشوں کے باعث حادثات میں جا ں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں سے منسلک حادثات اور قیمتی جانی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حادثات سے بچائو اور نکاسی آب کیلئے انتظامیہ کو بروقت اقدامات لینا ہوں گے۔ آصف علی زرداری نے حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں