پنجگور ،گزشتہ پانچ روز سے جاری ہڑتال سےنظام زندگی مفلوج ،موبائل فون سروس معطل
پنجگور(نمائندہ خصوصی ) پنجگور میں گزشتہ پانچ روز سے ہڑتال کا سلسلہ جاری پنجگور میں گزشتہ ایک ہفتے سے موبائل فون سروس معطل پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس بھی بند ہیں بازار بند ہونے سے روز مرہ زندگی مفلوج اشیا خورد و نوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے پنجگور میں گزشتہ پانچ روز سے جاری ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگئی ھے دکانیں اور بازار بند ہونے سے لوگوں کو اشیاء خوردونوش کے حصول میں مشکلات کا سامنا ھے پنجگور میں گزشتہ ایک ہفتے سے موبائل فون سروس اور پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس معطل ہیں مختلف بینکوں کے بند ہونے اور آن لائن سسٹم آف ہونے سے ہزاروں سرکار ی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ہڑتال کی کال بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں دی ھے پنجگور سے دوسرے علاقوں جانے والے مسافر ٹرانسپورٹ آفیس بھی بند ہیں ۔
Load/Hide Comments


