بولان اور گردونواح میں بارش سے سیلابی صورتحال، بجلی کا بریک ڈاﺅن، مچھ اور بھاگ میں کنٹرول روم قائم
بولان (نامہ نگار) بولان سمیت مضافاتی علاقوں میں ہونے والی تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا، دریائے بولان اور ندیوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلوں کا سلسلہ جاری، دریائے ناڑی مٹھڑی میں 72000 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت ضلع بولان میں گزشتہ رات تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جسکے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بولان کے دریائے اور ندیوں میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ دریائے ناڑی کے مضافاتی دیہات کولاچی مٹھڑی حاجی شہر دوسہ لاشاری سمیت دیگر دیہات کے بندات محفوظ رہے، بارش سے ضلع کے مختلف دیہات میں بجلی کا بریک ڈاﺅن رہا اور آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا، میشنری کی کمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کچھی نے صوبائی حکومت کو لکھا ہے کہ تمام محدود وسائل میں رہ کر کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرائیویٹ ڈوزر ہائر کیے جائیں گے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گابولان کے بیشتر علاقوں سمیت مغربی و مشرقی مقامات میں موسلادھار بارشوں کے بعد ندیوں میں طغیانی ،دریائے مٹھڑی 72000 ہزار کیوسک کا اونچے درجے کے سیلابی ریلے رواں رہا اور مشکاف وئیر سے 2000 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ سمیت بولان ندی پنجرہ پل سے 10000 ہزار کیوسک سیلابی ریلے کی صورتحال رہی بولان ندی میں پانی کی سطح بلند،سندھ بلوچستان بولان قومی شاہرہ این 65 کازوے زیر آب آگیا جس سے پنجرہ پل کے مقام پر کازوے زیرآب آنے سے ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی جبکہ چھوٹی گاڑیوں کی ٹریفک رواں رہی ضلعی انتظامیہ کچھی نے پنجرہ پل بولان ندی کا سیلابی ریلہ کا سلسلہ ختم ہوتے ہی بڑی گاڑیوں کے لئیے ٹریفک کو بحال کر دیا دو گھنٹے ٹریفک مطل ہونے سے مسافروں اور مال بردار گاڑیاں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اگلے تین روز تک بولان سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں شدید بارشیں متوقع کچھی انتظامیہ کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ تیار ہے تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور محکمہ صحت، ایریگیشن ایم ایم ڈی سمیت دیگر محکمے چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مچھ، بھاگ ڈھاڈر کی مقامی انتظامیہ میں کنڑول روم قائم کر دئیے گئے ہیں


