جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے رابطہ، کشیدگی مزید نہ بڑھانے کی ہدایت

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کشیدگی کو مزید نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ دعویٰ ایک امریکی عہدیدار نے کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس رابطے میں بائیڈن نے نیتن یاہو سے سختی کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدربائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے مزاحمتی گروپوں کے رہنماو¿ں کی ٹارگٹ کلنگ پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔ امریکی عہدیدار کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہوسے کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریزکرنے کی ہدایت کی، بصورت دیگر واشنگٹن سے امداد کی امید نہیں رکھیں۔
Load/Hide Comments