دالبندین،بی این پی کے زیراہتمام بلوچستان میں بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پارٹی رہنما و سابق پروفیسر عبدالخالق ریکی عبدالرشید بلوچ اور وڈھ کے ہندو تاجر نانک چند کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پارٹی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کی اور بلوچستان میں قتل و غارت گری میں ملوث ملزمان کے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ضلعی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ بلوچ ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر حالات کو نادیدہ قوتیں جان بوجھ کر خراب کررہے ہیں صوبائی حکومت بلوچستان کے لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں آئے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کا قتل عام جاری ہیں اور لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں مگر صوبائی حکومت سب کچھ ٹھیک کا راگ الاپ کر نہیں تھکتی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی عمل کو روکنے کیلئے ہمیشہ ڈیتھ اسکواڈ کا سہارا لے کر انہیں سیاسی کارکنوں کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیا جاتا ہے تاکہ بلوچستان کے سیاسی کارکن اپنے حق کیلئے آواز نہ اٹھائے مگر ان قوتوں کو شاید یہ معلوم نہیں یآ انہوں نے بلوچستان کے تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا ہیں کہ ہر دور میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں و کارکنوں نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کرکے غاصب قوتوں کو شکست دی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری پارٹی ہیں اور بلوچستان میں ہونے والے مظالم و ناانصافی کے خلاف کسی صورت خاموش نہیں رہیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں