مردان میں فورسز کا آپریشن، 4 مشتبہ افراد ہلاک
مردان(آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں سیکیورٹی فورسز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم (ٹی ٹی پی) کے 4 تخریب کاروں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کو ضلع مردان میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 4 تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مردان میں تھانہ چورہ کے حدود میں مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران تخریب کاروں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 تخریب کار ہلاک ہوگئے۔
Load/Hide Comments