کشیدگی کے پیش نظر امریکہ اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حماس رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔ بیروت میں واقع امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ پہلے دستیاب ٹکٹ پر لبنان کو چھوڑ دیا جائے ۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جو لوگ لبنان میں رہنے کا انتخاب کرتے ہیں انہیں ہنگامی انتظامات کرنے ہوں گے۔ برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لامے کی جانب سے بھی ایسی ہی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ خطے کی صورتحال بہت تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔اردن اور کینیڈا کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے اور اس طرف سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments