فلپائن میں کرونا وائرس کا پھیلا ؤروکنے کیلئے منیلا میں کرفیوکا نفاذ

منیلا:فلپائن نے کرونا وائرس کا پھیلا ؤروکنے کیلئے منیلا میں کرفیونافذکرنے کا اعلان کردیا۔ہفتہ کوبلدیہ منیلا ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایم ایم ڈی اے)نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اتوار سے فلپائن کی بلدیہ منیلا میں کرفیو کا نفاذ کیا جائیگا۔یہ انکشاف کیا گیا کہ کرفیو کا نفاذ رات 8 بجے سے صبح 5 تک ہو گا جو 15 مارچ سے 14اپریل تک جاری رہے گا۔فلپائن میں کرونا وائرس کے 64 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں 6اموات بھی شامل ہیں۔بلدیہ منیلا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بونگ نیبریجا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وائرس کے پھیلا کو محدود کرنے کیلئے ہمیں لوگوں کی نقل وحرکت محدود کرنی ہو گی۔بلدیہ منیلا شہر اور قصبے کے حکام نے کرفیو کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔نیبریجا نے کہا کہ وہ افراد جو کرفیو کے اوقات میں نوکری یا کوئی ضروری کام کررہے ہوں انہیں باہر نکلنے کی آزادی ہو گی، ان افراد میں نوکری پیشہ، طبی اہلکار،سپر مارکیٹس اور اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر کام کرنے والے افراد ودیگر شامل ہیں۔حکام نے کہا کہ وہ شاپنگ مالز کی عارضی بندش کیلئے بھی کہیں گے،تاہم اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور سپر مارکیٹس، بینک اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔یہ کرفیو حکومت کے اس لاک ڈان کا حصہ ہے جسے حکومت وائرس کیخلاف لڑائی کے لئے پیر سے نافذ کریگی۔ فلپائن کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے 1 کروڑ 30 لاکھ آبادی والی بلدیہ منیلا کو قرنطیہ میں رکھے گا۔پابندی کے تحت بلدیہ منیلا سے زمینی، اندورن ملک ہوائی اور سمندری سفر پر چھوٹ کے ساتھ پابندی ہو گی، بڑے اجتماعات بھی منعقد نہیں کیئے جا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں