جاپان طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 7.1 ریکارڈ

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ جنوبی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔جاپان کی سرکاری براڈکاسٹر این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ کیوشو اور شیکوکو جزیروں کے کچھ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر اونچا سونامی آنے کا خدشہ ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایکس پر کہا کہ سونامی بار بار آئے گا، براہ کرم سمندر میں داخل نہ ہوں یا ساحل کے قریب نہ جائیں جب تک کہ وارننگ ختم نہ ہوجائے۔ایک بیان کے مطابق، جاپانی حکومت نے زلزلوں کے بعد ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں