آج ہم کمزور ہیں، وقت آنے پر ایک ایک ظلم کا بدلہ لیں گے، اصغر خان اچکزئی
چمن ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم کوئی پاگل نہیں کہ ریاست سے لڑیں کفر میں جیا جاسکتا ہے لیکن ظلم کے نظام میں نہیں ہمیں اپنے حقوق اور وسائل پر بات کرنے کے پاداش میں قتل کیا جاتا ہے ڈیورنڈ لائن ٹائم بارڈ معاہدہ ہے کابل کندھار کو تابع بنانے سے پہلے پشاور اور کوئٹہ کو زیردست رکھا گیا گزشتہ گیارہ مہینوں سے جاری چمن پرلت کے شرکا کو دھوکہ دیکر حسب سابق ریاست اپنے وعدے سے مکر گیا ہم آج بھی ہم خیال مترقی قوم دوست وطن دوست قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیے مل کر ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت اور تجارت کو پرانے طریقے یعنی شناختی کارڈ اور تذکیرے پر بہرصورت بحال کرائیں گے یہاں جج سے لیکر قانون دان سیاست دان علما حق قبائلی زعما صحافی ڈاکٹر انجینئر طالبعلم شاعر دانشور سب کو تہہ تیغ کیاجارہا ہے آج ہم کمزور صحیح وقت آنے پر ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائیگا نوجوانوں کو ان مظالم سے روشناس کراتے رہیں گے اگر زندہ نہ رہے تو اپنے بچوں کو وصیت کرتے ہیں کہ وہ اپنی منزل کو پانے کیلئے اسی راہ پر چلیں پشتون دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کاشکار ہے عزم استحکام پشتونوں بلوچوں کی قتل عام اور ان کے وسائل قبضہ کرنے کا منصوبہ ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا دہشت گردی کے مراکز پنجاب میں جبکہ آپریشن پشتون خوا اور بلوچستان میں کئے جاتے ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن احتجاج اور خواتین کو زد وکوب کرنے کی مذمت اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں شہدا کی قربانی سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے مراعات ومفادات قومی اہداف کے حصول میں رکاوٹ بنے ہیں اور نہ ہی بننے دیں گے اگست 1924سے شروع کردہ شہدا کا یہ سفر اگست2022 تک وقفے وقفے سے جاری ہے عظیم شہدا کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی 8۔اگست کسی فرد کا نہیں پورے ایک نسل کی قتل عام کی گئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا۔اگست کی مناسبت سے چمن عیدگاہ میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبدالخالق حقمل ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری جاوید کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی صوبائی سیکرٹری کلتور وادب حضرت علی اچکزئی پی ایس ایف صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ اے این پی کے رکن مرکزی کونسل خان امان اللہ خان اچکزئی سمیع اللہ اچکزئی نسیم پشتون پال تاج وطن دوست سمیع اللہ خان ایڈوکیٹ ولید خان اچکزئی عصمت وار خطا گل جانو چئیرمین گل زمان اچکزئی مولوی اختر محمد نے بھی خطاب کیا۔