کسی الائنس یا اتحاد کا حصہ نہیں، پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات چل رہے ہیں، کامران مرتضیٰ
کوئٹہ(یو این اے)جمعیت علما اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سٹیبلمشنٹ اور جوڈیشلی کا ہمیشہ ساتھ رہا ہے اس ملک کی خرابی میں یہ دو ادارے آگے آگے رہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے دونوں نے ہاتھ ملا کے پاکستان بننے کے بعد انہوں نے آپس میں ہاتھ ملا کر معاملات کو خراب کیا ہے ابھی جو فیصلہ آیا ہے جس کی وجہ سے حکومت کو قانون سازی کرنی پڑی ہے اس فیصلہ سے میں خود بھی اتفاق نہیں کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ الیکشن کمیشن ہائی کورٹ کے سامنے نہیں تھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے میں اتفاق نہیں کرتا ہوں جمعیت علما اسلام اور پی ٹی آئی کی کمیٹی کے مذاکرات چل رہے ہیں ہم کسی الاینس یا اتحاد کا حصہ نہیں ہے یہ مذاکرات کمیٹی کی حد تک چل رہی ہے پھر آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔


