طورخم سرحد پر ایف سی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، بھاری ہتھیاروں کا استعمال
طورخم سرحد پر پاکستانی فرنٹئیر کور (ایف سی) اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جس میںبھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے اہلکار طورخم سرحد کے قریب روڈ اور مورچہ تعمیر کررہے تھے۔ ایف سی حکام نے افغان فورسز کو تعمیرات سے منع کیا۔افغان فورسز کے باز نہ آنے پر کشیدگی بڑھ گئی اور دوطرفہ فائرنگ شروع ہوگئی اور اب وقفہ وقفہ سے بھاری ہتھیار بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم طورخم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردی گئی ہے۔دوسری جانب طورخم بازار اور مضافات میں رہائش پذیر متعدد خاندان محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔
Load/Hide Comments


