قطر میں غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات کے ایک اور دور کا آغاز ہوگیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کا آغاز ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں امریکی،مصری، قطری حکام کے ساتھ اسرائیلی وفد بھی شریک ہے جبکہ حماس نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ بہت سے سمجھوتے کیے لیکن اسرائیل کی طرف سے کوئی سنجیدہ ردعمل نہیں آیا۔ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ حماس کے مطابق آج کے مذاکرات میں کوئی سنجیدہ بات ہوئی تو پھر ثالثوں سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں