روزنامہ انتخاب کے اشتہار کی بندش، واجبات کی عدم ادائیگی آزاد صحافت پر قدغن ہے،بلوچستان بار کونسل
کوئٹہ (پ ر)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں بلوچستان کے معروف اخبار روزنامہ انتخاب کے اشتہار کی بندش آزاد صحافت پر قدغن لگانے کی مترادف اورحکومت بلوچستان کی جانب سے اور واجبات کی عدم ادائیگی انتقامی کارروائی ہے ،بلوچستان بار کونسل اس کی مذمت کرتی ہے بیان میں کہا کہ روزنامہ انتخاب کے اشتہار کی بندش کی بنیادی وجہ اپنے من پسند خبر جاری کرنا ہے مخالف اختلافی سوچ رکھنے والوں کے خبر کو روکنا اظہار آزادی کے خلاف ہے بیان میں کہا کہ روزنامہ انتخاب بلوچستان کا سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار ہے جسے بلوچستان کے نوجوان و دیگر لوگ شوق سے پڑھتے ہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان کے مقامی اخبار کے اشتہار کو بند کرکے من پسند اخبارات کو اشتہارات اوراشتیارات کی مد میں کروڑوں روپے کی اداکئےجارہے ہیں جسکی جتنے مذمت کی جائے کم ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر روزنامہ انتخاب کے اشتہار کی بندش ختم کرکے انہیںاشتہارات جاری اور واجبات کی ادائیگی فوری ممکن بنائے تاکہ روزنامہ انتخاب میں کام کرنے والے ملازمین کو بروقت تنخواہیں مل سکیں۔


