کورونا سے خوف زدہ نہیں ہونے کی ضرورت نہیں، شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا سے خوف زدہ نہیں ہونے کی ضرورت نہیں ہے 134ٹرینیں اپنی منزل کی جانب رواں رہیں گی، تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے کوروناوائرس کے باوجود تمام ٹرینیں شیڈول کے مطابق چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عملے کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کرونا وائرس کے خدشے کی بنا پر ریلوے میں بھی اقدامات کا اعلان کر رہے ہیں اور تمام ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے خوف زدہ نہیں ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 134ٹرینیں اپنی منزل کی جانب رواں رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جناح، لاثانی اور فرید ایکسپریس کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جا رہے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ 10ٹرینیں نجی سیکٹر کو دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں