بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریوں سے درپیش صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ
کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہ کاریوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور ڈپٹی کمشنرز باہمی تعاون سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ قدرتی آفات کے گزرنے کے بعد متاثرین کی بحالی کے لئے بھی فوری کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


