اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا، سپریم کورٹ کی جانب بڑھنے پر پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک پر جاری مذہبی جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج ختم ہوگیا۔ اسلام آباد میں ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران مظاہرین مشتعل ہوگئے اور سپریم کورٹ کی جانب بڑھنے لگے۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے سگنل توڑ دیے جس پر پولیس نے ان پر شیلنگ کی، جبکہ مظاہرین نے بھی پولیس کی گاڑیوں پر پتھراو¿ اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ مظاہرین ڈی چوک کا گیٹ زبردستی کھلوا کر ریڈ زون کی جانب روانہ ہوگئے اور مشتعل کارکنوں نے ڈی چوک سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔ بعد ازاں اسلام آباد میں ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج ختم ہوگیا۔
Load/Hide Comments


